Wednesday, May 20, 2026
ہومتازہ ترینبنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، کلیئرنس آپریشن جاری

بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، کلیئرنس آپریشن جاری

پشاور: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسر نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

پیر کی صبح پونے 5 بجے دہشتگردوں نے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر بارودی مواد سے بھری گاڑی میں دھماکا کر کے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگرد کینٹ کی ایک جانب سے محصور ہو گئے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں کینٹ کوہاٹی گیٹ پر دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بعض چھتیں بھی گرگئیں۔دھماکے کے بعد شر پسندوں نے شدید فائرنگ شروع کی، فائرنگ کی زد میں آکر اور مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے سے 8 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔