Tuesday, May 19, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی کی 3مخصوص نشستوں پر امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی کی 3مخصوص نشستوں پر امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ

کراچی (آئی پی ایس )پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کی 3مخصوص نشستوں پر امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کے 9ارکان سے پارٹی وابستگی کے حلف نامے جمع کرنا شروع کردیئے، سندھ اسمبلی میں 9ارکان آزاد گروپ کے طور پر موجود ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی کی 3مخصوص نشستوں پر امیدوار نامزد کرنے کے بعد 3خالی مخصوص نشستوں کے لیے نام پارٹی قیادت کو بھجوائے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اقلیتوں کی 1مخصوص نشست کے لیے بھگوان داس بھیل کا نام تجویزکیا گیا ہے، عدالت عظمی کے فیصلے کے بعد سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2مخصوص نشستیں خالی ہوئی ہیں ،قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے سندھ کے 2رہنماں کے نام تجویز کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔