Monday, May 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزکالعدم دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی, افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ قرار،اقوامِ متحدہ کی چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی

کالعدم دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی, افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ قرار،اقوامِ متحدہ کی چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی

کالعدم دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی, افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ قرار،اقوامِ متحدہ کی چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی

رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں خطے اور بالخصوص عالمی امن کے لئے براہ راست خطرہ ہیں ،

ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے مسلسل افغان سر زمین کا استعمال کر رہی ہے،

اس سلسلے میں دہشتگرد گروپ ٹی ٹی پی، داعش اور القاعدہ کو مانیٹر کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم نے اپنی 15ویں رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کی-

اقوامِ متحدہ کی شائع ہونے والی اس چشم کشا رپورٹ کے مطابق؛ ”کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان میں افغان طالبان کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے“

رپورٹ کے مطابق؛”سرحد پار سے پاکستان میں حملے کرنے کیلئے ٹی ٹی پی کو افغانستان کے طالبان حکمرانوں کی سرپرستی بھی حاصل ہے“

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ؛
”کالعدم ٹی ٹی پی کو اب القاعدہ جیسے دہشتگرد نیٹ ورک سے بھی آپریشنل اور لاجسٹک سپورٹ مل رہی ہے“

افغانستان میں القاعدہ کے وہ علاقائی کارندے، جن کے طالبان سے طویل مدتی تعلقات رہے ہیں وہ پاکستان کے اندر ہائی پروفائل دہشتگردانہ حملوں کو انجام دینے کے لیے ٹی ٹی پی کی مدد کر رہے ہیں،

اقوام متحدہ جائزہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دہشتگرد گروپ ٹی ٹی پی کے چھ سے ساڑھے چھ ہزار کے درمیان جنگجو موجود ہیں ،

یہ جنگجو افغان طالبان کی سرپرستی میں اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے پوری طرح سے آزاد ہیں،

اقوام متحدہ کی جائزہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ؛
”ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو مقامی جنگجوؤں کے ساتھ مل کر القاعدہ کے کیمپوں میں تربیت دی جا رہی ہے“

کیمپس دہشتگرد تنظیم نے ننگرہار، قندھار، کنڑ اور نورستان جیسے متعدد سرحدی صوبوں میں قائم کیے ہوئے ہیں،

کالعدم دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ بن کر ابھرا ہے، ر

اقوام متحدہ کی اس رپورٹ سے پاکستان کے اس موقف کی تصدیق ہوتی ہے کہ؛
”کابل پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے“

افغانستان دہشتگردی کا مرکز بنتا جا رہا ہے جس کی براہ راست ذمہ دار افغان طالبان حکومت ہے

دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے افغان حکومت کو پاکستان کا ساتھ دینے پر سنجیدگی سے غور کر نا ہو گا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔