Thursday, May 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزدہلی کے وزیرِ اعلی کی ضمانت منظور، بی جے پر عام آدمی پارٹی کی شدید تنقید

دہلی کے وزیرِ اعلی کی ضمانت منظور، بی جے پر عام آدمی پارٹی کی شدید تنقید

نئی دہلی (سب نیوز )بھارت کی سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرِاعلی اروند کیجری وال کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ اروند کیجری کو شراب کے لائسنس کے حوالے سے رشوت ستانی کے کیس کا سامنا ہے۔عام آدمی پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اِسے حق کی فتح قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے مرکزی رہنما ئو ں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اب بے نقاب ہوچکی ہے اس لیے اسے سیاسی سرکس بند کردینا چاہیے۔

عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ شراب کے لائسنس کے کیس کی پشت پر بھارتیہ جنتا پارٹی ہے جو دہلی کی حکمرانی کا معیار گرانا چاہتی ہے تاکہ دہلی کے عوام کو کسی بھی معاملے میں، معیاری حکمرانی کے ذریعے، ریلیف نہ مل سکے۔ دوسری طرف بی جے پی نے کہا ہے کہ ضمانت کا منظور کرلیا جانا ریلیف نہیں۔ عام آدمی پارٹی اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ اروند کیجری وال کی ضمانت منظور ہوئی ہے، انہیں بری نہیں کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔