ہومسائنس و ٹیکنالوجیحسن علی نے ڈیجیٹل کی دنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے

حسن علی نے ڈیجیٹل کی دنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے

لاہور،قومی کرکٹر حسن علی نے ڈیجیٹل کی دنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے،حسن علی کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود تصدیق شدہ اکاونٹ پر فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی۔ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد حسن علی قومی کرکٹ ٹیم کے وہ واحد کرکٹر بن گئے ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 20 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے، اگر حسن علی کے ٹک ٹاک اکاونٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپنے اکانٹ پر شیئر کی ہیں، ان کی تمام ویڈیوز پر اب تک 17 اعشاریہ 7 ملین لائکس آچکے ہیں، اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکانٹ سے صرف 10 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔کچھ روز سے انسٹاگرام پر حسن علی اور شاداب خان کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دونوں کرکٹرز عام سے حلیے میں موجود ہیں، ویڈیو میں حسن علی پنجابی لہجے میں لپ سنکنک کرتے ہوئے پوری ٹک ٹاک کو چیلنج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حسن علی نے اپنے مداحوں سے انہیں ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی اپیل بھی کی تھی، اس وقت حسن علی کے ٹک ٹاک پر ایک اعشاریہ 8 ملین یعنی 18 لاکھ فالوورز تھے۔یاد رہے کہ حسن علی نے سال 2018 میں ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور انہوں نے پہلی ویڈیو اپنے میچ کی اپ لوڈ کی تھی جس پر 82 ہزار سے زائد لائکس آئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔