افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ میرے سمیت بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک اور رول ماڈل رہے ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، اس موقع پر شاہد آفریدی نے افغان ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے تاریخی کارکردگی دکھائی ہے۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ افغان ٹیم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ ایک ٹیم لگن اور جذبے سے کیا حاصل کرسکتی ہے۔
شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر راشد خان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ جدید کرکٹ میں آپ کی شراکت واقعی حیرت انگیز رہی ہے۔
آپ میرے لیے رول ماڈل رہے ہیں، افغان کرکٹر راشد خان کا شاہد آفریدی کا شکریہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
