اسلام آباد(سب نیوز ) ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے تھانہ ترنول کی حدود میں اشیا ضروریا کی پرائس چیکنگ کیں۔ مجسٹریٹ صدر زون نے 26 نمبر چنگی تا ترنول پھاٹک میں قائم فروٹ اور سبزی دودھ دہی شاپس اور گروسری سٹورز کی چیک پرتال کیں ۔ مجسٹریٹ صدر زون کی جانب سے سرکاری نرخ نامہ واضح طور پر آوازں نہ کرنے والے اور گراں فروشی میں ملوث 5 دوکانداروں کو گرفتار کر کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف متحرک،مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کے چھاپے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
