اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنماں نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران شور شرابہ کرتے ہوئے فاٹا آپریشن بند کرو کے نعرے لگا دیئے۔ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیرا کیا جس میں جے یو آئی کے ارکان بھی شریک تھے، رہنماں نے ہمیں امن چاہیے کہ نعرے بھی لگائے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے شور شرابے کے درمیان اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملے ہمارے لئے باعث شرمندگی ہیں، اس پر سب کا اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث خواجہ آصف نے اپنی تقریر روک دی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے کہا خواجہ صاحب آپ اپنی تقریر جاری رکھیں، خواجہ صاحب! آپ بات کریں آپ کا مائیک کھلا ہے۔
