ہومبریکنگ نیوزچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی، چیف جسٹس کو خط ارسال

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی، چیف جسٹس کو خط ارسال

لاہور(سب نیوز )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی تعیناتی کے معاملے پر سینئیرترین جج کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کیلئیخط لکھ دیا گیا۔خط پاکستان بارکونسل کیممبران کی جانب سیلکھا گیا ہے جو کہ چیف جسٹس پاکستان کوبھجوادیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس کی تقرری میں سنیارٹی کومد نظر رکھا جائے، الجہاد ٹرسٹ کیس میں ججز سنیارٹی کاا صول طے شدہ ہے۔ اگر سینئیر ترین جج کو چیف جسٹس کے عہدے کا اہل نہیں سمجھا جائیگا تو بطور جج ان کے منصب پرسوال اٹھیگا۔ سینئیر ترین جج کے لئے سنیارٹی کے اصول سے انحراف ٹھوس شواہد کے بغیر نہیں کیا جاسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔