ہومبریکنگ نیوزنامناسب الفاظ کی ادائیگی پر ثنا اللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت بجٹ سیشن تک معطل

نامناسب الفاظ کی ادائیگی پر ثنا اللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت بجٹ سیشن تک معطل

اسلام آباد(سب نیوز )سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی ثنااللہ مستی کی جانب سے غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال کرنے پر انہیں بجٹ سیشن تک معطل کردیا گیا ہے، حکومتی خواتین اراکین نے انہیں معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد اسپیکر نے ثنا اللہ مستی خیل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ثنا اللہ مستی خیل نے اپنے خطاب کے دوران خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، خواجہ صاحب ہم عوام کا ووٹ لے کر آتے، ٭٭٭٭ چک کر نہیں آتے۔

ڈپٹی اسپیکر نے ثنا اللہ مستی خیل کے نامناسب الفاظ حذف کروا دئے۔لیکن خواتین ارکان شکایت کیلئے اسپیکر کے چیمبر پہنچ گئیں، جہاں انہوں نیاسپیکر کے سامنے یہ مطالبہ کیا کہ ثنااللہ مستی خیل کو فوری معطل کیا جائے۔حکومتی خواتین نے مطالبہ کیا کہ ثنا اللہ مستی خیل کو مکمل سیشن کیلئے معطل کیا جائے، جبکہ اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ ثنا اللہ مستی خیل کو دو روز کیلئے معطل کیا جائے۔ حکومتی خواتین ارکان کا احتجاج رنگ لے آیا اور اسپیکر نے ثنا اللہ مستی خیل کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کچھ دیر بعد قومی اسمبلی اجلاس میں معطلی کی قرارداد پیش کی گئی اور انہیں بجٹ سیشن تک معطل کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔