ہومبریکنگ نیوزپاکستان کا جامع بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی فریم ورک کی ضرورت پر زور

پاکستان کا جامع بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی فریم ورک کی ضرورت پر زور

نیو یارک( آئی پی ایس)
سائبر اسپیس میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے پر ہونے والی ایک اہم بحث میں، پاکستان نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (ICTs) کی منفرد خصوصیات کے مطابق ایک قانونی طور پر پابند بین الاقوامی قانون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان نے اس ریگولیٹری فریم ورک کو اقوام متحدہ کے اندر بات چیت کے ذریعے تشکیل دینے کی اپیل کی ہے، جس میں تمام ریاستوں کی مساوی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلی سطحی کھلی بحث “بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی: سائبر اسپیس میں ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ” کے دوران، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر منیر اکرم نے اس بات پر زور دیا کہ کئی ممالک، بشمول پاکستان، Disinformation campaign کا شکار رہے ہیں۔

سفیر اکرم نے EU DisinfoLab کی 2019 اور 2020 کی رپورٹس کا حوالہ دیا، جن میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا، غلط معلوماتی سرگرمیاں، اور سائبر جنگ کو بے نقاب کیا گیا ۔

انہوں نے کہا، “2019 کی رپورٹ نے پاکستان کے خلاف 15 سال کی وسیع پیمانے پر غلط معلوماتی کارروائیوں کا ثبوت فراہم کیا، جس میں 10 سے زیادہ نام نہاد NGOs شامل تھیں جو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں دھوکہ دہی سے تسلیم شدہ تھیں، 750 سے زیادہ جعلی میڈیا تنظیمیں، اور 550 جعلی ویب سائٹس شامل تھیں، حتیٰ کہ مرے ہوئے لوگوں کو بھی دوبارہ زندہ کیا گیا تھا۔”

پاکستانی سفیر نے زور دیا کہ یہ ایک منظم اور ریاستی سطح پر چلائی جانے والی مہم تھی جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا اور اقوام متحدہ اور یورپی اداروں کا غلط استعمال کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ EU DisinfoLab کی جانب سے غلط معلوماتی مہمات پر کی گئی تحقیق عالمی توجہ کی مستحق ہے۔

سفیر منیر اکرم نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد “انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ کے لیے غلط معلومات کا مقابلہ” کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد ریاستوں کی ذمہ داری کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ ایسی غلط معلومات کا مقابلہ کریں جو امن اور تعاون کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

سفیر منیر اکرم نے صرف سائبر اسپیس پر بین الاقوامی قانون کے اطلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک قانونی طور پر binding فریم ورک ضروری ہے جو ICTs کے منفرد چیلنجوں کا مقابلہ کرے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں جیسے خودمختاری، علاقائی سالمیت، عدم استعمال قوت، اور عدم مداخلت کے مطابق ہو۔

انہوں نے معاشی و سماجی ترقی میں ICT ٹیکنالوجیز کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کے دائرہ کار کو بڑھا کر سائبر جنگ اور ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی جانب سے سائبر حملوں تک شامل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے Ransom ware اور حساس معلومات کی چوری جیسی بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

سفیر منیر اکرم نے اعتماد سازی کے اقدامات (CBMs) کا زکر کیا، جس میں شفافیت اور پیش بینی کو بڑھانے کے لیے معلومات اور بہترین طریقوں کا رضاکارانہ تبادلہ شامل ہے۔ انہوں نے ICT سیکیورٹی کے لیے Global Points of Contact Directory کے جاری کرنے کو ریاستوں کے درمیان اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا، “24 کروڑ سے زائد افراد کی آبادی اور ترقی پذیر ڈیجیٹل منظر نامے کے ساتھ، پاکستان سماجی و اقتصادی ترقی اور زیادہ مؤثر اور کارآمد حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال کو بہت اہمیت دیتا ہے۔”

سفیر اکرم نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے، صلاحیتوں کی تعمیر اور بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے ذریعے دنیا بھر میں جدید اور مؤثر قومی معیشتوں کی طرف منتقلی کو قابل بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان تمام ریاستوں کے مفادات اور خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع اور جامع بین الاقوامی فریم ورک کے ذریعے ایک مستحکم اور محفوظ سائبر اسپیس کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرتا رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔