اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سود کے خلاف جید علما کرام کے ساتھ مشاورت کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وہ سودی نظام کیخلاف جید علما کے ساتھ عیدالاضحی کے بعد مشاورت کریں گے اور پھر اس حوالے سے سفارشات تیار کر کے وزیراعظم کو دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی کے فورا بعد مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر جید علما سے سودی نظام کے خلاف اور اس کے متبادل نظام پر مشاورت کی جائیگی۔
