اسلام آباد(آئی پی ایس ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ہوتے نہیں دیکھ رہا ، عید کے بعد 2 مہینے بہت حساس ہیں، کچھ نیا بھی ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمد نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں مذاکرات کے حوالے سے سوال پر کہا کہ مذاکرات کامیاب ہوتے نہیں دیکھ رہا، اور پرامید نہیں ہوں، پہلے تو یہ مذاکرات کر نہیں رہے تھے اب جو شرائط ہیں وہ نہیں مانیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عید کے بعد 2 مہینے بہت حساس ہیں،اگست تک آرپار ہوتا دیکھ رہاہوں، کچھ نیا بھی ہو سکتا ہے، پہلے بھی ان کے پاس کیا ہے، گنگو تیلی ننگے نہا رہے ہیں، یہ حکومت تودکھاوے کی ہے جو جمعہ جنجھ کے ساتھ ہے۔
شہباز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نوازشریف پھر بھی شہباز سے بہتر ہے جو کم کرپٹ ہے، شہباز تو صرف دستخط کے لیے ہے ، جس کی کوئی عزت نہیں۔نواز شریف شریف سے متعلق سوال پر سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف گڈبک میں نہیں اس لیے وزارت عظمی پر نہیں آنے دیا جائیگا،وہ جس طرح انگوٹھا لگا کر آیا ہے وہ تو خواہش بھی نہیں کرسکتا ہے۔