Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانمرکزی مسلم لیگ نے ملک بھر میں قربانی سب کیلئے مہم کا آغاز کر دیا

مرکزی مسلم لیگ نے ملک بھر میں قربانی سب کیلئے مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )مرکزی مسلم لیگ نے ملک بھر میں قربانی سب کیلئے مہم کا آغاز کر دیا ۔

رہنما مرکزی مسلم لیگ چوہدری شفیق الرحمان نے کہا کہ قربانی سب کیلئے مہم کے تحت سفید پوش گھرانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے گا،عید کے پہلے روز تحقیقاتی سروے کی بنیاد پر سفید پوش گھرانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے گا، عید کے دوسرے روز دعوت عام عید الاضحی دسترخوان سجائے جائیں گے ، یوسیز کی سطح پر مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان نے ملک بھر میں سفید پوش گھرانوں کا سروے مکمل کیا ہے ، قربانی مہم کے تحت اسلام آباد میں رحمان بابا روڈ آئی ایٹ مرکز میں مرکزی قربان گاہ قائم کی گئی ہے ،عید کے دوسرے روز رحمان بابا روڈ پر بڑی عید کا بڑا دستر خوان سجایا جائے گا، دعوت عام عید الاضحی دسترخوان پہ ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت ہے،دعوت عام عید الاضحی دسترخوان سہ پہر 04 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ قربانی سب کیلئے مہم کا مقصد سفید پوش گھرانوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے،مشکل معاشی حالات کی وجہ سے بہت سارے گھرانے قربانی نہیں کر سکیں گے،خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،معاشرے کے متوسط طبقے کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔