دوحہ (آئی پی ایس)امریکا نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کیے گئے منصوبے میں حماس کی جانب سے پیش کی گئی بعض تجاویز قبول نہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ حماس نے امریکا کی جانب سے پیش کیے امن معاہدے میں کچھ ترامیم پیش کی ہیں جو قابل عمل نہیں ہے تاہم بعض تجاویز پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حماس کے اقدامات کے جواب اسرائیل کی غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔ حماس کی تجاویز پر مصری اور قطری قیادت سے تبادلہ خیال کیا ہے۔
حماس نے بیان میںکہا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کے لیے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا کیا جائے۔
غزہ جنگ بندی کیلیے حماس کی بعض تجاویز قابل قبول نہیں، امریکا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
