ہومپاکستانپاکستان امریکہ کا تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ، پاکستانی سفیر سے کانگریس ارکین کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال

پاکستان امریکہ کا تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ، پاکستانی سفیر سے کانگریس ارکین کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال

واشنگٹن (اشتیاق احمد)امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکی کانگریس کے مختلف اراکین سے ملاقاتیں کیں ۔ ملاقات میں آرمڈ سروسز کمیٹی کے رینکنگ ممبر ، کانگریس مین مائک راجرز ، ایوان خارجہ امور کمیٹی کے ممبر ، کانگریس مین ڈیرل ایسا کے علاوہ الباما سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین بیری مور بھی شریک تھے ۔پاکستانی سفیر اور کانگریس کے اراکین نے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ یہ علاقائی امن و استحکام کے حصول میں خاطر خواہ کردار ادا کرسکتا ہے۔اس موقع پر افغانستان کی موجودہ صورتحال اور امن عمل کی حمایت کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی سفیر نے کانگریس کے اراکین کو کوڈ کی وبائی بیماری سے لڑنے اور امریکی مینوفیکچررز سے مزید ویکسین کے حصول کے لئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ امریکی کانگریس کے اراکین نے کوڈ سے متعلق سفری پابندیوں میں بہتری پرپاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔کانگریس کے اراکین نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کو مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔