ہومپاکستانپاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ملازمین کو بجٹ سے پہلے بڑی خوشخبری مل گئی ، چیئرمین پی اے آر سی کی کوششوں سے تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور ریٹائرڈملازمین کو پنشن کے واجبات کی ادائیگی ہو گئی

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ملازمین کو بجٹ سے پہلے بڑی خوشخبری مل گئی ، چیئرمین پی اے آر سی کی کوششوں سے تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور ریٹائرڈملازمین کو پنشن کے واجبات کی ادائیگی ہو گئی

اسلام آباد (ارمان یوسف )پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ملازمین کو بجٹ سے پہلے بڑی خوشخبری مل گئی ، چیئرمین ڈاکٹر عظیم خان کی کوششوں سے تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور 250 سے زائد ریٹائرڈملازمین کو پنشن کے واجبات کی رقم جاری ہو گئی ،چیئرمین پی اے آر سی کا کہنا ہے کہ ملازمین کا درینہ مسائل حل کروانے پر وفاقی وزیر ،سیکرٹری وزارت اور چیئرمین قائمہ کمیٹی رائو اجمل کے شکر گزار ہیں،اب ہماری ذمہ داری ہے ہم ملک اور قوم کیلئے وہ کچھ کریں جس کی وہ ہم سے امید لگائے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں زراعت کی ترقی اور ترویج کے حوالے سے ریسرچ کے واحد ادارے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے 250 سے زائد ملازمین گزشتہ 2 سال سے ریٹائرمنٹ کی رقم سے محروم تھے جبکہ ادارے کے ملازمین کو گزشتہ سال وفاقی بجٹ میں 10 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی رقم بھی نہیں مل سکی تھی،اب 2 سال کے بعد ملازمین کے درینہ مسائل حل ہو گئے ہیں۔گزشتہ سال وفاقی بجٹ میں 10فیصد تنخواہوں میں اضافے اور 250 سے زائد ملازمین کو ریٹائرمنٹ کی رقم ادا کر دی گئی۔ ریٹائر ملازمین کو رقم ادا کرنے کیلئے منظوری کی سمری چیئرمین پی اے آر سے کی طرف سے فنانس ڈویژن کو بھجوائی گئی تھی ،کئی ماہ زیر التوا رہنے کے بعد 850ملین کی گرانٹ کی منظوری گزشتہ روز دے دی گئی ۔اس حوالے سے چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر عظیم خان نے ” سب نیوز ” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے ملازمین مسائل کا شکار تھے،اب ان کے مسائل حل ہو گئے ہیں،ملازمین کا درینہ مسائل حل کروانے پر وفاقی وزیر ،سیکرٹری وزارت اور چیئرمین قائمہ کمیٹی رائو اجمل اور ادارے کے وہ لوگ جنہوں نے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کیں ان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مسئلے حل ہو گئے ہیں،اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم وہ کام کریں جو ملک اور قوم ہم سے امید رکھتی ہے،ہمیں دیے گئے مینڈیٹ پر اب ہمیں مزید تیزی سے کام کرنا ہے تاکہ ملک کو زرعی شعبے میں مزید ترقی دلا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔