ہومپاکستانپاکستان اور ارجنٹائن کا زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے مشترکہ تعاون پر اتفاق

پاکستان اور ارجنٹائن کا زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے مشترکہ تعاون پر اتفاق

اسلام آباد، جمہوریہ ارجنٹائن کے پاکستان میںتعینات سفیر لیوپولڈو فرانسسکو ساحورس اپنے نائب ہیڈ آف مشن ، کیمیلو ارنسٹو سلبرکاسٹن کے ہمراہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے صدر دفاتر میں چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر محمد عظیم خان کے ساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیلئے ملاقات کی۔

ڈاکٹر محمد عظیم خان چیئر مین پی اے آرسی نے بتایا کہ باہم ملاقات کامقصد زراعت کو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون کے کلیدی شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا ، جن میں خاص طور پرجانوروں میں منہ کھربیماری کی ویکسین کی پیداوار ، سورج مکھی کے ہائبرڈ بیج کا فروغ، فارم جانوروں کی نسل میں بہتری ، زیتون کی پیداوار اور کھیت میں ذخیرہ کرنے کی سہولیات ایسے شعبے ہیں جن میں مستقبل میں تعاون و تحقیق پر باہم مل کر کام کیا جائے گا۔ تحقیقی مجوزہ کام کو عملی شکل دینے کے لئے ، مستقبل میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔جمہوریہ ارجنٹائن کے سفیر لیوپولڈو فرانسسکو نے کہا کہ ارجنٹائن اور پاکستان کے مابین زراعت کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کر کے دونوں ممالک مثبت نتائج حاصل کر سکتے ہیں لہذا زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے نیز زراعت کو فروغ دینے کے لئے ارجنٹائن پاکستان کو ٹیکنالوجی اور مہارت فراہم کر سکتا ہے جس سے پاکستان کے زرعی شعبے کو ترقی ملے گی اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔زراعت کے شعبے میں جوائنٹ ونچرز قائم کر کے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔