اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، سینیٹر سیف اللہ نیازی، عامر محمود کیانی اور معاونِ خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب سردار تنویر الیاس کی ملاقات،ملاقات میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن مرحوم صغیر چغتائی کیلئے فاتحہ خوانی ، کشمیر الیکشن پر گفتگو،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے صدر، وزیرِ اعظم اور سپیکر کی نامزدگی کا فیصلہ الیکشن کے بعد وزیرِ اعظم خود کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔وزیر اعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حکومت پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ،کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کیلئے بھر پور مہم چلائی جائے اور آزاد کشمیر بھاری اکثریت سے حکومت بنائی جائے ،انہوں نے کہا کہ تمام پارٹی رہنما آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی کے لئے محنت کریں۔ الیکشن جیت کر کشمیریوں کو ان کے حقوق دلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صغیر چغتائی کی وفات بڑا سانحہ ہے۔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی جدائی بڑا نقصان ہے۔ دکھ کی اس گھڑ ی میں ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔
صدر، وزیرِ اعظم، سپیکر آزادکشمیر کی نامزدگی کا فیصلہ الیکشن کے بعد خود کرونگا ، عمران خان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
