راولپنڈی،ریس کورس پولیس کی کاروائی، خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار، ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیاپرس بھی بر آمد،ملزم سے مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم انیس اقبال کو گرفتارکرلیا،پرس سینچنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے سی پی او نے پوٹھوہار ڈویژن پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے تھے، گرفتاری کے دوران ملزم انیس اقبال نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اورپولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی،فائرنگ کی کوشش کے دوران ملزم کو اپنے ہی پسٹل سے دائیں کلائی پر فائر لگا، ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیاپرس بھی بر آمدکر لیا گیا، ملزم انیس اقبال سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم سے مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے، ملزم کی گرفتاری پر سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اور ریس کورس پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت سر گرمِ عمل ہے،شہریوں خصوصا خواتین کا استحصال ناقابل برداشت ہے،جس کے انسداد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
