Thursday, March 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزلاہور ہائیکورٹ میں نیب ترمیم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ میں نیب ترمیم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے قانون میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اس نوعیت کی کوئی درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا نہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا ایمرجنسی صورتحال تھی کہ صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا، پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کی کیوں ضرورت پیش آئی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نیب ترامیم کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے جبکہ صدر مملکت صرف ایمرجنسی میں ارڈیننس جاری کر سکتا ہے، صدر مملکت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے آرڈیننس کے تحت ترامیم کیں اور آرڈنینس قائم مقام صدر مملکت نے جاری کیا۔
وکیل نے استدعا کی کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب ترامیم کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ درخواست میں نیب کے قانون میں جسمانی ریمانڈ 14 دنوں سے بڑھ کر 40 دن کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔