Friday, May 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی مشاورت شروع

ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی مشاورت شروع

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے معاملے پر تجاویز طلب کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام تجاویز کو کابینہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا، چھٹی ختم کرنے کا معاملہ عید الاضحی کے بعد کابینہ میں زیر غور آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی امکان ہے کہ وفافی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی جائے۔ اس حوالے سے حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ ہفتے کی تعطیل کی صورت میں بجلی سمیت دیگر امور میں کوئی بچت نہیں ہوئی اور اخراجات ویسے ہی ہیں البتہ اس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے تمام محکموں میں ہفتہ وار تعطیل صرف اتوار کے روز ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔