ہومبریکنگ نیوزسائفر کیس میں بریت:عمرا ن خان جیل سے کب باہر آئیں گے؟اعتزاز احسن کی پیش گوئی

سائفر کیس میں بریت:عمرا ن خان جیل سے کب باہر آئیں گے؟اعتزاز احسن کی پیش گوئی

اسلاام آباد (سب نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لییخود رکاوٹیں کھڑی کیں۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ انسان کونرم مزاج ہوناچاہیے یہ نہیں کہ اس سے بات نہیں کرنی اس سے بات نہیں کرنی، یہ بانی پی ٹی آئی کو نقصان دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات ہر ایک سے کرو، مانو کسی کی بھی ناں، عمران خان نے کافی سخت پالیسی بنالی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو جلدی جیل سے باہرآتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لییخود رکاوٹیں کھڑی کیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ یہ جج پی ٹی آئی کینہیں، یہ جج آزاد ہیں یا حکومت کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی صدر آصف زرداری سے مل لیں، میرا خیال ہے صدر زرداری بانی پی ٹی آئی کیلئے بہت سارے دروازے کھول سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معاملہ یہ ہے کہ ہم نے چوروں سے نہیں ملنا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔