ہومکھیلنیشنز ہاکی کپ : پاکستان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا

نیشنز ہاکی کپ : پاکستان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا

پولینڈ (سب نیوز )نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو آٹ کلاس کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا۔پولینڈ میں جاری نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کی ایک نہ چلنے دی اور گول پرگول کیے۔ پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے رانا عبدالوحید نے 4 گول اسکور کیے، غضنفر علی نے 2، حنان شاہد اور عبدالرحمن نے ایک ایک گول کیا۔

واضح رہے کہ نیشنز کپ میں یہ پاکستان کی پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ چار چار گول سے برابر ہوگیا تھا۔کینیڈا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے پول بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔