ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد سے منتخب تینوں ن لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹربیونل پر عدم اعتماد کردیا، تبدیلی کی درخواست دائر،، دستاویز سب نیوز پر

اسلام آباد سے منتخب تینوں ن لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹربیونل پر عدم اعتماد کردیا، تبدیلی کی درخواست دائر،، دستاویز سب نیوز پر

اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواستیں جمع کر ادی گئیں،

قومی اسمبلی اسلام آباد سے منتخب تینوں نیشنل اسمبلی ممبرز نے موجودہ الیکشن ٹربیونل کی شفافیت اور غیر جانبدار ہونے پر اعتراضات اٹھا دیے گئے،

درخواست دہندگان میں ممبر نیشنل اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، راجہ خرم نواز اور انجم عقیل شامل ہیں۔

درخواست دہندگان نے پٹیشن میں استدعا کی ہے کہ؛
”درخواست دہندگان کو خدشہ ہے کہ اُنھیں انصاف نہیں ملے گا کیونکہ موجودہ ٹربیونل سے درخواست دہندگان مطمئن نہیں ہیں“

معزز ٹریبونل اس معاملے میں غیر ضروری جلد بازی کا مظاہرہ کر رہا ہے، درخواست دہندگان

معزز ٹریبونل کے مذکورہ عمل میں تعصب ہے، درخواست دہندگان

درخواست دہندگان نے موقف اپنایا کہ معزز ٹریبونل غیر جانبداری سے کام نہیں کر رہا،

آرٹیکل 4 کے مطابق جو کہ کسی بھی فرد کا بنیادی حق ہے اُس کے مطابق اُس کے ساتھ معاملہ کیا جائے،

قانون کے تحفظ و بالادستی اور اُس کے مطابق سلوک کیا جانا،قانون کے مطابق ہر شہری کا ناقابل تنسیخ حق ہے۔

آرٹیکل 4کے تحت؛
”ہرپاکستانی شہری کا منصفانہ ٹرائل اُس کا حق ہے، چاہے وہ پاکستان کے اند ر ہو یا پاکستان سےباہر“

آرٹیکل 4کے مطابق؛
”اپنے شہری حقوق کے تعین کے لیے اور ذمہ داریاں یا اس کے خلاف کسی مجرمانہ الزام میں ایک شخص منصفانہ ٹرائل اور مناسب عمل کا حقدار ہوگا“

اس مقدمے میں درخواست دہندگان کے حق سے متعلق مقدمے کی سماعت متعصبانہ اور داؤ پر لگائی جا رہی ہے

درخواست دہندگان کے مطابق انھوں نے عام انتخابات 2024 میں کامیابی حاصل کی

درخواست دہندگان نے استدعا کی ہے کہ ؛
مندرجہ بالا گذارشات کے پس منظر کے پیش نظرانصاف کی فراہمی کے لیے الیکشن پٹیشن نمبر 73 برائے2024 کی کارروائی سے ٹریبونل اسلام آباد کو بھی روکا جا سکتا ہے

درخواست دہندگان کی جانب سے اس معاملے میں مزید ریلیف کی فراہمی کی بھی درخواست کی گئی ہے، اس سلسلے میں کمیشن جو مناسب ریلیف سمجھے، وہ فراہم کیا جائے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔