Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومکھیلٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکی سفیر کا بابر اعظم اور ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکی سفیر کا بابر اعظم اور ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلا م آباد(آئی پی ایس)امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہوچکا ہے، اس حوالے سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے،

جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کیلئے پیار اور جنون پایا جاتا ہےِ، گرمیوں میں بھی یہاں ہر جگہ کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ کھیلوں کیلئے محبت پاکستان اور امریکا میں مشترکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پہلی بار کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کررہاہے، حال ہی میں ہم نے اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کی۔امریکی سفیر نے کہا کہمیں نے پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں سے بیٹنگ اور بالنگ کیگر سیکھے، امید ہے ہمیں ورلڈکپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔