اسلام آباد(آئی پی ایس)سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں خیبر پختونخوا حکومت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ میں شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے آفس میں گزشتہ روز اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت نے اتفاق رائے سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض اٹھایا۔
بینچ پر اعتراض سے متعلق منظوری کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا گیا۔
خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی سے متعلق کوئی کیس بھی چیف جسٹس نہ سنیں، مدت ملازمت سے متعلق کوئی بھی آئینی ترمیم کا فائدہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہو گا۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے خواجہ حارث اور مزید 2 وکلاء اڈیالہ جائیں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل آفس کے پی اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی وکلاء ٹیم میں شامل ہوں گے۔
مخصوص نشستوں سے متعلق کیس، کے پی حکومت کا چیف جسٹس کے بینچ میں شمولیت پر اعتراض
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

