ہومکامرسسعودی عرب میں موجود پاکستانی سرمایہ کار اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں ،چودھری شافع

سعودی عرب میں موجود پاکستانی سرمایہ کار اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں ،چودھری شافع


جدہ/لاہور(خالد نواز چیمہ)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے لاہور میں سعودی عرب کے معروف بزنس مین سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری برادران کے قریبی ساتھی چوہدری جابر گجر نے ملاقات کی ۔
چودھری جابر گجر نے بتایا ان کی پاکستان میں وفاقی وزیر برائے مذہبی آمور حج چودھری سالک حسین ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے تفصیلی اور طویل ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے ۔
سعودی عرب میں مسلم لیگ ق کو منظم اور بہتر طریقے سے چلانے اور سعودی عرب میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی ہے ۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ،وفاقی وزیر مذہبی آمور حج چوہدری سالک حسین اورصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوھدری شافع حسین نے تمام امور میں ذاتی دلچسپی لے کر حل کرنے کی خواہش اظہار کیا ۔
انہوں نے چوہدری جابر گجر کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا ۔
صوبائی وزیرصنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی سرمایہ کار اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں، جہاں ان کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی ،تمام سرکاری اجازت نامے ون ونڈو کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے ۔
اندسٹریل اسٹیٹ میں جکہ فراہم کی جائے گی جہاں پر دس سال ٹیکس میں چھوٹ اور مشنیری پاکستان لانے پر امپورٹ ڈیوٹی نہیں دینا پڑی گی ۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں اور آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہونگے ۔
سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی مشکلات میں ساتھ دیا ہے جس پر پاکستانی قوم کو فخر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔