ہومبریکنگ نیوزسی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکیلئے قوانین میں تبدیلی کر دی

سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکیلئے قوانین میں تبدیلی کر دی

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکیلئے اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔ سی ڈی اے نے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکیلئے قوانین میں تبدیلی کردی۔سی ڈی ایکی کمرشل پلاٹوں کیلئے فلوایریاریشوبڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکیلئے قوانین میں تبدیلی کردی۔

فیصلہ کے مطابق 25 فیصد رقم کی ادائیگی پر بلڈنگ پلان کی منظوری دی جائے گی،50 فیصد رقم کی ا دائیگی کی صورت میں پلاٹ کا قبضہ دیا جائے گا۔ پلاٹ کی رقم یکمشت ادا کرنے پر 15 فیصد ریاعت بھی دی جائے گی ۔

اعلامہ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ڈالرز میں ادائیگی کی صورت میں ریاعت بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ ڈالرز میں ادائیگی کی صورت میں ریاعت 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دی گئی ہے۔ بننے والی عمارتوں کو پائیداری کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا فلور ایریا ریشو بڑھانے کے فیصلے کا اطلاق نئی اور پرانی عمارتوں اور ہاوسنگ سوسائٹیوں کی عمارتوں پر بھی ہوگا، 2007 کے بعد جبکہ اضافی منزلوں کی تعمیر کی رقم کا تعین سی ڈی اے فنائنس ونگ کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔