ہومبریکنگ نیوزقائم مقام صدر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ، کاپی سب نیوز کو موصول

قائم مقام صدر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ، کاپی سب نیوز کو موصول

اسلام آباد (سب نیوز )نیب آرڈیننس کے گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی سب نیوز کو موصول، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی منظوری کے بعد نیب آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔گزٹ نوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیا گیا۔ نیب آرڈیننس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14دن سے بڑھاکر40 دن کردیا گیا۔ نیب افسر کی جانب سے بدنیتی پر مشتمل نیب ریفرنس بنانے پر سزا 5سال سے کم کر کیے 2 سال کر دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔