راولپنڈی (سب نیوز )راولپنڈی میں بحریہ ٹان کے آفس پر نیب کے چھاپے میں حراست میں لیے گئے 6 افراد کو رہا کردیا گیا۔گز شتہ رات چھاپے میں نیب نے ہاسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ اور دستاویزات قبضے میں لے لیں،کمپیوٹر ہارڈ ڈسکس،لیپ ٹاپ،سی سی ٹی وی کا ریکاڈ بھی قبضیمیں لیا۔بحریہ ٹان کے مالک سمیت ایگزیکٹوز کے دفاترکی تلاشی بھی لی گئی جبکہ نیب ٹیم بحریہ ٹان اسٹاف کیکچھ افراد کو ساتھ لیگئی تھی۔
تاہم اب نیب کے چھاپے میں حراست میں لیے گئے 6 افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چھاپا القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مارا گیا۔ نیب نے بحریہ ٹان کیخلاف مبینہ بے ضابطگیوں اور بحریہ انکلیو کی زمین پر تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے یہ زمین چڑیا گھر کیلئے مختص کی تھی،کارروائی کے دوران پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی نیب ٹیم کیساتھ تھیں۔ملک ریاض نے سوشل میڈیا پرکہا ہے کہ جو چاہے ظلم کرلیں، وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا۔
