Monday, May 25, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانملکی اداروں، شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف تحقیقات شروع

ملکی اداروں، شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف تحقیقات شروع

راولپنڈی(سب نیوز)ملکی اداروں اور شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی۔
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا مہم چلانے والے افراد سے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سوشل میڈیا مہم میں شامل افراد سے بیانات لینے کا مرحلہ بھی شروع کر دیا، راولپنڈی میں متعدد افراد سے ابتدائی پوچھ گچھ بھی کر لی گئی۔سوشل میڈیا مہم میں شامل ملزموں کے حوالے سے انکوائری آئندہ چند روز میں مکمل کی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر ملزموں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔