Monday, May 25, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانشاہ محمود قریشی کا 9مئی کے 8مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شاہ محمود قریشی کا 9مئی کے 8مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(آئی پی ایس )انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا 9مئی کے 8مقدمات میں 9دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی رپورٹ 5 جون کو پیش کی جائے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے، ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تمام مواد فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔