Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینحکومتی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نیب قانون میں ترمیم پر پھٹ پڑے،واپس لینے کا مطالبہ

حکومتی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نیب قانون میں ترمیم پر پھٹ پڑے،واپس لینے کا مطالبہ

لاہور (سب نیوز)حکومتی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نیب قانون میں ترمیم پر پھٹ پڑے، اپنے سوشل میڈیا پیغام میں نیب قانون کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ نیب قانون ایک آمر کا بنایا ھوا کالا قانون ہے، مختلف فوجی سول اور جوڈیشل ڈکٹیٹرز نے اسے شرمناک سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔سعد رفیق نے کہا کہ بہت سے بے گناہوں کواس کا شکار بننا پڑا، اس بلیک لا کی حمایت نہیں کی جا سکتی، 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کو 40 روز کرنے کا قانون افسوسناک عمل ہے اسے واپس لیا چائے، مشتبہ قانون سازی ہمیشہ نامناسب رہتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔