اسلام آباد (سب نیوز )عامر مسعود مغل ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گھر جانے کی بجائے سیدھا سینٹرل سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے پہلے کی طرح بلند ہیں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے ہیں ۔محسن نقوی اور فارم 47 کے تحت قائم شہباز شریف کی ناجائز حکومت کے کسی اوچھے ہتکھڈے کا بھرپور مقابلہ کریں۔پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز عمران خان اور ایک نظرئیے کے ساتھ ہیں کسی عمارت کو نقصان پہنچانے یا سیل کرنے سے جماعت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔گرفتاری جیل تشدد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی پہلے سے زیادہ پرعزم ہو کے کپتان کے شانہ بشانہ ہیں۔
ہوماسلام آبادریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف عامر مسعود مغل رہائی کے بعد گھر جانے کی بجائے سینٹرل سیکریٹریٹ پہنچ گئے
ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف عامر مسعود مغل رہائی کے بعد گھر جانے کی بجائے سینٹرل سیکریٹریٹ پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔