Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہوماسلام آباددربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ بڑا عرس مبارک 7,8,9 جون کو ہو گا

دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ بڑا عرس مبارک 7,8,9 جون کو ہو گا

اسلام آباد (آئی پی ایس)سالانہ بڑا عرس مبارک بیاد غوث المعظم رہبرِ اعظم طریقتِ سلسلہء عالیہ نسبتِ رسولی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اعلٰحضرت الحاج پیر نظیر احمد سرکارِ موہڑوی رح اور تاجدارِ موہڑہ شریف شیر شاہ غازی اعلٰحضرت الحاج پیر ہارون الرّشید رح کی محافل ان شاء اللہ 7,8,9 جون بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں انعقاد پذیر ہوں گی۔

سالانہ عرس مبارک کی ان محافل میں اندرونِ اور بیرونِ ملک سے زائرین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ 9 جون مجلسِ کبریٰ شریف میں تلاوت، اورادِ نظیریہ اور نعت خوانی کے بعد سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف اعلٰحضرت الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر جمال الملک روح پرور خطاب فرمائیں گے ۔

محفل کے اختتام پر پیر صاحب روحانی اور جسمانی مشکلات سے نجات اور دورِ حاضر میں امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اللہ ربّ العزت کی بارگاہ میں خصوصی دعا فرمائینگے۔ عرس کی محفل میں موجود لاکھوں زائرین کے مجمع میں اجتماعی دعا کرنا دعا کی اہمیت اور فضیلت اور قبولیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ دعا کے بعد زائرین کے لئیے لنگر کا اہتمام ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔