اسلام آباد،وفاقی تحقیقاتی ادارے (سی ڈی اے ) کا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ کری روڈ پرسرکاری اراضی غیر قانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف آپریشن، غیرقانونی تعمیرات مسمار کرکے سرکاری زمین واگزار کرالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے کری روڈ پر سرکاری اراضی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرسیکرٹریٹ انیل سعید متعلقہ تھانہ پولیس اور ریزرو پولیس کی بھاری نفری بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ تھی ۔آپریشن کے دوران بڈوزرز کی مدد سے 7 کمرے، کچا کمرہ اور جانوروں کے تین باڑے جوکہ 5 کنال اراضی پر مشتمل تھے کو مسمار کردیا گیا ۔علاوہ ازیںزیر تعمیر دکان بھی مین روڈ پر ختم کردی گئی۔ یادرہے سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا چکی ہے ۔
