ہومکھیلکرسٹیانو رونالڈو نے ڈیجیٹل کی دنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے

کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیجیٹل کی دنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے

پرتگال ،معروف پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیجیٹل کی دنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ۔تفصیلات کے مطابق فوٹواینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر رونالڈو کے تصدیق شدہ اکاونٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد 300 ملین سے زائد ہوگئی ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سرفہرست انسٹاکا اپنا آفیشل اکاونٹ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں ، لیکن اگر شخصیات کی بات کی جائے تو رونالڈو دنیا کے وہ پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام پر 300 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام اکاونٹ کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے اب تک تین ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جبکہ اپنے اکاونٹ سے صرف 476 صارفین کو فالوو کیا ہوا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے بہترین فٹ بالرکا پانچ مرتبہ ایوارڈ جیت چکے ہیں ، 7برس کی عمر میں فٹ بال کا جنون رونالڈو کو 2003 میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے پہلے پرتگال اسپورٹنگ کلب میں لے آیا۔وہ اپنے کیرئیر میں اب تک 31 ٹرافیز اپنے نام کر چکے ہیں اور یہ سفر اب بھی جاری ہے۔ گزشتہ ماہ کرسٹیانو رونالڈو نے ” پلیئر آف دی سنچری ” کا اعزاز بھی اپنے نا م کیا تھا۔خیال رہے کہ حال ہی میں یورو کپ فٹبال میں ہنگری کیخلاف میچ سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے میڈیا بریفنگ کے موقع پر میز پر رکھی ایونٹ کی آفیشل کولا کی بوتلیں ناصرف ہٹادی تھیں بلکہ میڈیا نمائندوں کو پانی پینے کا مشورہ دیا تھا۔ رونالڈو کے اس عمل سے مشروب بنانے والی کمپنی کو 4 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ ا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔