ہومپاکستانچیئرمین نیب کی طلبی کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ دباو میں ہے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

چیئرمین نیب کی طلبی کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ دباو میں ہے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

نیب انتقامی کارروائیوں کیلئے استعمال ہو رہا ہے ،تاجروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، گفتگو
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین نیب کو پارلیمان میں طلب کرنے کے معاملے پر خود پارلیمنٹ دباو میں ہے، چیئرمین نیب کی طلبی کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ دباو میں ہے۔ چیئرمین سینیٹ کہتے ہیں چیئرمین نیب کو چھوڑ دیں طلب نہ کریں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا نیب عدالت کے چکر لگا لگا کر بالاآخر فرد جرم عائد ہو گئی ہے۔یہی کہوں گا احتساب عدالت نے غلط فرد جرم عائد کی ہے۔ چیئرمین نیب کو اسی عدالت میں لیکر آئینگے۔جاوید اقبال کو اس ریفرنس میں بطور گواہ پیش کرینگے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایک سوال کے جواب میں کہا ملک میں بزنس مینوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ ایک ایک گھنٹہ ٹی وی پر آکر چیئرمین نیب لیکچر دیتا ہے۔وزیراعظم چیئرمین نیب کو ملک کا وزیر خزانہ لگا دے۔ چیئرمین نیب کو دوبارہ نیب چیئرمین کے عہدے پر لگایا گیا تو ملک کی معیشت تباہ ہو جائے گی ۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا حکومت نیب کو استعمال کر رہی ہے۔ نیب نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کیسز پر زور دیا ہوا ہے۔ نیب چاہتی ہے کہ اپوزیشن پارٹیز چپ رہے۔ نیب نے اپوزیشن لیڈرز کو جیل میں بھی ڈالا، تاکہ وہ چپ رہے، لیکن وہ چپ نہیں رہیں گے۔ نیب اپوزیشن پارٹیوں سے انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے۔ایسا لگتا ہے نیب ادارے کو نیب والے ہی ختم کر دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔