ہومپاکستانپی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید 20لاکھ کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید 20لاکھ کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد،ملک میں کرونا ویکسین کی قلت پر قابو پانے کے لیے سائینو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید 20لاکھ کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ پی کے 6852 نے چین کے شہر بیجنگ سے اسلام آباد کیلئے پرواز بھری۔ ویکسین اسلام آباد ائیرپورٹ پر این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کردی گئی۔نئی ویکسین آنے سے یومیہ ویکسی نیشن بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ ویکسین ملک کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز میں تقسیم کی جائے گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ نئی خوراکیں چین سے ویکسین خریدنے کے معاہدے کے تحت لائی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔