ہومپاکستانسندھ حکومت نااہل ،موجودہ بجٹ صرف حکمرانوں کی عیاشی کیلئے ہے،سدرہ عمران

سندھ حکومت نااہل ،موجودہ بجٹ صرف حکمرانوں کی عیاشی کیلئے ہے،سدرہ عمران

کراچی (آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نکمی اور نااہل ہے ، موجودہ بجٹ صرف حکمرانوں کی عیاشی کیلئے ہے ، بجٹ میں عوام کیلئے کچھ بھی نہیں ،سندھ میں مٹھی بھر خاندانوں نے عوام کو غلام بنارکھا ہے ، اسمبلی میں موجود چند خواتین خواتین ارکان اسمبلی کا مذاق اڑا رہی ہیں ۔ سندھ اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے کہا ہے کہ بجٹ میں سرمایہ کاری کو بالکل نظرانداز کیا گیا،دوارب کا بجٹ صرف کلچرل پروگرام کیلئے مختص کیا گیا۔سندھ میں خواتین کی فلاح کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا۔ وزیراعظم نے سندھ کو دوترقیاتی منصوبوں دئیے ۔سندھ حکومت نے کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ۔عمران خان سندھ کا مستقبل ہیں ۔ عمران خان ہی سندھ کو سڑکیں اور ترقی دینگے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔