ہومتازہ ترینایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلئے اقدامات کی ہدایت

ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلئے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد(آئی پی ایس ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کرکے پرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر نے بشکیک میں پاکستانی طلبا کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبا کو تعلیم کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ایوان صدر کی جانب سے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی گئی ہے کہ طلبا کی حفاظت اور تعلیم جاری رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبا کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبا کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور رغز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ کرغز حکومت اور جامعات پاکستان واپس جانے والے طلبا کیلئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔