ہومبریکنگ نیوزعمران خان اورشاہ محمود قریشی کی سفائرکیس میں سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی سفائرکیس میں سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سفائرکیس میں سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیےمقرر کردیں۔
چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 مئی کو سماعت کریں گے، 15مئی کو چیف جسٹس کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی تھی۔
آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے،پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر بانی پی ٹی کے وکیل جواب الجواب دلائل دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔