ہومبریکنگ نیوزحماس سے جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پر راج کا نیا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب

حماس سے جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پر راج کا نیا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب

صہیونی میڈیا نے جنگ کے بعد غزہ میں ایک نئی اسرائیلی فوجی حکومت قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے، جس پر اسرائیلی ایوانوں میں مباحثہ بھی جاری ہے۔

اسرائیلی اخبار ”ٹائمز آف اسرائیل“ کے مطابق سینئر سکیورٹی حکام نے حال ہی میں حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی حکومت کے قیام کی لاگت کا تخمینہ لگایا۔اندازے کے مطابق یہ لاگت 20 ارب شیکل سالانہ تک پہنچ سکتی ہے۔
اخبار نے ایک سرکاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ فوجی حکومت کے قیام کے اخراجات کے علاوہ اسرائیل کو ایک ایسی قیمت بھی ادا کرنی پڑے گی جو ابھی تک پٹی میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے طے نہیں کی گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ فوجی حکومت میں کام کرنے کے لیے تقریباً 400 افراد کی ضرورت ہوگی۔
اس کے علاوہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی پانچ بٹالین بھی غزہ میں باقی رہیں گی، جس کے لیے اسرائیل کو شمالی محاذ اور مغربی کنارے میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنا پڑے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔