ہومبریکنگ نیوزجلاؤ گھیراؤ مقدمہ: علی امین گنڈاپور کوعدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: علی امین گنڈاپور کوعدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

راولپنڈی(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، وزیراعلیٰ کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔

دوران سماعت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

حکومتی امور میں مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔

بعدازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔