ہومبریکنگ نیوزعلی امین گنڈا پور کی دھمکی کام کر گئی، پیسکو ٹیم وزیر اعلی ہاس پہنچ گئی

علی امین گنڈا پور کی دھمکی کام کر گئی، پیسکو ٹیم وزیر اعلی ہاس پہنچ گئی

پشاور (سب نیوز ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی پیسکو پر ٹیک اوور کی دھمکی رنگ لے آئی۔وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی دھمکی پر دن بھر تو کوئی عمل نہ ہوا لیکن وزیراعلی جیسے ہی آفس سے نکلنے والے تھے پیسکو ٹیم وزیراعلی ہاس پہنچ گئی۔پیسکو حکام نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی، ملاقات میں لاسز اور لوڈشیڈنگ کے معاملات زیر غور آئے۔ واضح رہے کہ وزیراعلی نے بجلی لوڈشیڈنگ میں 5 گھنٹے کمی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، وزیراعلی نے شیڈول جاری نہ ہونے پر آج خود پیسکو آفس سے شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔