ہومبریکنگ نیوزصدر مملکت سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، صوبائی حکومت کے ساتھ بہتر کوارڈینیشن کی ہدایت

صدر مملکت سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، صوبائی حکومت کے ساتھ بہتر کوارڈینیشن کی ہدایت

اسلام آباد(سب نیوز ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ سنبھالنے پر فیصل کریم کنڈی کو مبارکباد دی، فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کیلئے اعتماد کرنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے گورنر خیبر پختونخوا کو مفاد عامہ کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی، صدر مملکت نے فیصل کریم کنڈی کیلئے اپنے فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔