اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی کردی۔
تفصیلات کے مطابق طویل مدتی قرض پروگرام کے بارے میں حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پاکستان میں سیاسی بے یقینی کے باعث معیشت کو درپیش خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں الیکشن 2024 کے انعقاد کے باجود سیاسی بے یقینی برقرار ہے، انتخابات کے بعد 2 بڑی جماعتوں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مخلوط حکومت بنائی تاہم پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان نے قومی اسمبلی میں بڑی اپوزیشن بنائی۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن میں مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے دیگر سیاسی گروپوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ پیچیدہ سیاسی صورتحال، مہنگائی، سماجی تنا پالیسی اصلاحات کا نفاذ متاثرکرسکتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اشیا کی قیمتوں، شپنگ میں رکاوٹیں اور سخت عالمی مالیاتی حالات بھی استحکام متاثرکرینگے، نجی شعبے کیلئے فنانسنگ کی گنجائش مزید کم ہونے کا خدشہ ہے۔ بیرونی فنانسنگ میں تاخیر سے بینکوں پر حکومت کو قرض دینے کیلئے دباو مزید بڑھے گا۔
