ہومتازہ تریناسلام آباد ہائیکورٹ کا شہر اقتدار میں 3دن میں روٹی کی قیمت کے تعین کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہر اقتدار میں 3دن میں روٹی کی قیمت کے تعین کا حکم

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو 3دن میں روٹی کی قیمت کے تعین کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روٹی کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس دوران اسٹیٹ کونسل کے نمائندے نے موقف اپنایا کہ پہلے گندم کا بحران ہوتا تھا اس بار گندم کی پیداوار بہت زیادہ ہو ئی ہے، آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو چکی ہے لہذا قیمتیں اسی لیے کم کی ہیں ۔

دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ تندور والے جون جولائی میں دہکتی آگ میں جا کر روٹی لگاتے ہیں، عدالت کو ریڑھی لگانے والے غریب کا مفاد بھی دیکھنا ہے، روٹی کی قیمت امیر آدمی کا مسئلہ نہیں،ا نہیں تو روٹی کی قیمت ہی نہیں پتا۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تندور ڈی سیل کرنے اور گرفتار لوگوں کی رہائی کی بھی ہدایت جاری کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔