Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانزہریلے اور جان لیوا دھوئیں کے خلاف پنجاب حکومت حرکت میں آگئی

زہریلے اور جان لیوا دھوئیں کے خلاف پنجاب حکومت حرکت میں آگئی


لاہورر(نیوزڈیسک)صوبہ پنجاب میں فصل کی باقیات جلانے والوں کی گرفتاریوں اور مقدمات کے اندراج کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں موٹر وے کے کنارے فصل کی باقیات جلانے والے دو افراد گرفتار، مقدمہ درج کرلیاگیا
ان افراد کے آگ لگانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں کے نتیجے میں موٹر وے پر حادثہ ہوا جس پر قانونی کاروائی کی گئی
فصل کی باقیات جلانے سے حادثات کی رپورٹس پر پنجاب حکومت کی سخت کارروائی کا دائرہ وسیع، انتظامیہ اور پولیس کو زیرو ٹالرنس کی ہدایات جاری
صوبہ بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اورنمبرداروں کو فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کا ٹاسک دے دیاگیا
جہاں خلاف ورزی ہو وہاں سخت ترین کارروائی کی جائے، ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری
ماحولیاتی بہتری اور سموگ کے خاتمے کے لئے قانون کی خلاف ورزی پر ایف آئی آردرج ہوگی
وزیراعلی پنجاب نے ہدایات جاری کیں کہ کسی بھی علاقے میں فصل کی باقیات جلائی گئیں تو ضلعی انتظامیہ اور نمبردار ذمہ دار ہوں گے،
سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے قانونی کارروائی حالیہ سروے کے نتائج پر کیا، ضلعی انتظامیہ اور نمبردار اپنے اپنے علاقوں میں مساجد سے اعلان کرائیں، کسان فصل کی باقیات نہ جلائیں،

ڈپٹی کمشنرز علاقہ نمبرداروں کو اعتماد میںلیں، کسانوں کو فصل کی باقیات جلانے کے نقصانات اور قانون کے بارے میں آگاہ کریں ، مریم اورنگزیب

سموگ اور زہریلا دھواں موت کاسبب بننے والے امراض پیدا کرتا ہے، مریم اورنگزیب

میڈیا اور عام شہری زہریلے دھوئیں پر قابو پانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، مریم اورنگزیب کی اپیل

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔